زاہد چوہدری: سوائن فلو بدستور زندگیاں نگلنے میں مصروف، ایک اور مریض دم توڑ گیا، اتفاق ہسپتال میں زیر علاج14 سالہ علی سوائن فلو کا شکار ہونے پر زندگی کی بازی ہار گیا۔ مزید7مریضوں کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں سوائن فلو کے جان لیوا حملے بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوائن فلو سے متاثرہ 14 سالہ علی دم توڑ گیا ہے۔ علی کو سوائن فلو میں مبتلا ہونے پر اتفاق ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید7مریضوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے، جن میں چلڈرن اور اتفاق ہسپتال میں دو دو، ڈاکٹرز، جناح اور فاطمہ میموریل ہسپتال میں سوائن فلو کے ایک ایک مریض کی لیبارٹری رپورٹ کے بعد مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شہر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں سوائن فلو کے بارہ مشتبہ مریض بھی داخل کئے گئے ہیں اور مجموعی طور پر ہسپتالوں میں 29 مریض زیر علاج ہیں ۔