ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا بے روز گار افراد کیلئے ایک نئی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بے روز گار افراد کیلئے ایک نئی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے بے روز گار نوجوانوں کے لیے ایک نئی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول نے پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پنجاب جاب پورٹل کے نام سے ایک نئی ویب سائٹ بنانے اور اس پر تمام قسم کی ملازمتوں کے اشتہار اور ڈیٹا لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس ویب سائٹ پر ایجوکیشن کے مطابق جاب کو اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا۔