ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کا شیخ زید ہسپتال کا دورہ

عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کا شیخ زید ہسپتال کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)متحدہ عرب امارات کےسفیر حماد عبید ابراہیم سالم الذبیع کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ، ہسپتال کی تزئین و آرائش اور توسیع میں مکمل مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الذبیع شیخ زاید ہسپتال پہنچے تو چیئر مین اینڈ ڈین شیخ زاید ہسپتال پروفیسر فرید احمد خان نے شاندار استقبال کیا۔پروفیسر فرید احمد خان نے سفیر کو ہسپتال کی توسیع، مکمل ہونے والے منصوبوں اور تزئین آرائش کے حوالے سے بریف کیا، پروفیسر فرید احمد خان نے بتایا کہ ہسپتال کے قیام کے وقت 320 بستروں پر مشتمل تھا جبکہ اب ہزار بستروں تک پہنچ کر سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔

سفیر نے ہسپتال کے لیور ٹرانسپلانٹ، برن یونٹ فیکلٹی اور دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا ، اس موقع پر پروفیسر فرید احمد خان سمیت پروفیسر اکرام،پروفیسر تفضل حق، ڈاکٹر اکبر سمیت دیگر شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔