ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجومتہ انڈسٹریل ایریا میں صنعتوں کی بجلی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی

گجومتہ انڈسٹریل ایریا میں صنعتوں کی بجلی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) گجومتہ انڈسٹریل ایریا میں صنعتوں کی بجلی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی ، صنعتوں کا پہیہ رک گیا ، برآمدی اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ انڈسٹریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے رہنما میاں عبدالرزاق نے کہا کہ گزشتہ پورے ہفتے کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پیداواری عمل کو متاثر کیا اور صنعتیں جنریٹرز پر چلانا پڑیں جس سے پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ گئی , ایک مرتبہ پھر غیر اعلانیہ طور پر گجومتہ انڈسٹریل ایریا کی بجلی بند کردی گئی ہے۔

میاں عبدالرزاق اورشیخ ادیب اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے لیسکو سے صنعتوں کو بجلی کی سپلائی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے , صنعتکاروں نے الزام لگایا ہے کہ لیسکو نے ترقیاتی کاموں کا عزر بنا کر بجلی بند کر رکھی ہے۔