(عیشہ خان) مانگا منڈی کے قریب 5 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے قریب تیز رفتار بس چار کاروں سے ٹکرا گئی، حادثے میں8 افرادزخمی ہوگئے۔ گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخیموں کو طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خوفںاک ٹریفک حادثہ دھند ، تیزرفتاری اور پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔