ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی
کیپشن: City42 - Hajj Petition
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ذیشان نذیر) سرکاری حج سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے، اب تک ملک بھر سے 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں، قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پندرہ جنوری سے شروع ہوا۔ ملک بھر سے 13 بینکوں کے ذریعے حج درخواستیں وصول کی گئیں، سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی جمعہ 26 جنوری کی شام 4 بجے ہو گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف قرعہ اندازی کا آغاز کریں گے، قرعہ اندازی کے بعد درخواست گزاروں کو کامیابی اور ناکامی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی نتائج دیکھے جا سکیں گے۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور سے درخواستوں کی تعداد 60، 60 ہزار سے زائد ہے۔ ملتان سے 28ہزار، کوئٹہ 16، فیصل آباد 15، سیالکوٹ سے 11 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں، 18 ہزار درخواست گزاروں کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔