ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن منصوبے کا سول ورک 83فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے:خواجہ احمد حسان

 اورنج لائن منصوبے کا سول ورک 83فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے:خواجہ احمد حسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، مشیروزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان نے اجلاس کی صدارت کی۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میںچیف انجنیئرایل ڈی اےاسرارسعید،چیف انجینئرٹیپاسیف الرحمان شریک، سی ٹی اورائےاعجازاحمد،سیدعزیزشاہ،سلمان حفیظ،محمد صفدر نے شریک کی، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید،شاہد سلیم،حمادالحسن شریک ہوئے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹراقرارحسین،مظہرحسین،نیسپا ک کے نمائندے شریک، سکیورٹی حکام،چینی کمپنی کےنمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس میں اورنج لائن منصوبے پرکام کی رفتارکاجائزہ لیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ منصوبے کا سول ورک 83فیصدسے زائد مکمل ہوچکا ہے، پیکیج ٹو میں سڑکوں کی بحالی کاکام تیزی سے جاری ہے۔

خواجہ احمد حسان نے کہا کہ جی پی او سٹیشن کی تعمیر کے دوران احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں۔