باب پاکستان کا منصوبہ، سنگ بنیاد رکھتے ہی تعمیراتی کام شروع کرنا مشکل

باب پاکستان کا منصوبہ، سنگ بنیاد رکھتے ہی تعمیراتی کام شروع کرنا مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:باب پاکستان کی آغاز اور تعمیر نو کا منصوبہ، منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہی تعمیراتی کام شروع کرنا مشکل ہوگیا۔ پی ایچ اے نے منصوبے کے لیے تعمیراتی کمپنی کی سنگل بڈ فائنل کی تھی۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ذرائع کے مطابق منصوبے کی سنگل بڈ ہونے کی بنیاد پر کنٹریکٹ ایوارڈ کرنا قانونی طور پر مشکل ہوگیا۔ پی ایچ اے نے منصوبے کے لیے تعمیراتی کمپنی کی سنگل بڈ فائنل کی تھی۔ منصوبے کی بڈ دے کر کامیابی حبیب کنسٹرکشن سروسز نے حاصل کی تھی۔ چار ارب سینتالیس کروڑ روپے کا پی سی ون منظور کرایا  گیا تھا۔ پی ایچ اے نےآئندہ چند روز میں کنٹریکٹ ایوارڈ کرنا تھا۔ اکیس جنوری کو وزیراعلی پنجاب منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبہ دو سال میں دو فیز میں مکمل کیا جانا ہے۔

پی ایچ اے نے ابتدائی طور پر آٹھ سو ملین روپے کی سمری وزیراعلی کو ارسال کی ہے۔ رواں مالی سال میں منصوبے کے لئے دو سو ملین مختص ہیں۔ پی ایچ اے فنڈز ایلوکیشن دو سو ملین سے بڑھا کر آٹھ سو ملین کرنے کی بھی استدعا کی جاچکی ہے۔ کنٹریکٹ ایوارڈ نہ کیا گیا تو دوبارہ بڈز کال کرنا پڑیں گی۔ دوبارہ بڈز کال کرنے سے معاملہ طویل ہوسکتا ہے۔