سٹی42:گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو عدالت نے ریلیف دے دیا۔
کراچی میں سیشن جج کے حکم پر مجسٹریٹ نے آرام باغ تھانے پر چھاپہ مارا اور بغیر مقدمہ گرفتار سیاسی کارکنان کو عدالتی حکم پر رہا کروا دیا گیا۔
ان کارکنوں کو جے ڈی اے کے احتجاج سے حراست میں لیا گیا تھا اور سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ان کی گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس بناء پر عدالت نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کو آرام باغ اسٹیشن پر چھاپے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی حکم کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چھاپا مار کر دس سے زائد سیاسی کارکنان کو رہا کروایا۔
اس حوالے سے عدنان مہر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آج دھرنے سے جی ڈی اے کے کارکنان کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور کارکنان کو بغیر روزنامچہ انٹری کے حراست میں رکھا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فوراً درخواست دائر کی گئی جس پر مجسٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جی ڈی اے کے کارکنان کو رہا کروایا۔