سٹی42: راولپنڈی میں ٹیکسلا کچہری کے باہر ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس نے بڑھی خاتون کو تھپڑ دے مارا جس کی موبائل فوٹیج سٹی42 نے حاصل کرلی ہے۔
خاتون کو تھپڑ مارنے کی موبائل فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بصیر خان کو ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی جس دوران ملزم کی ماں بیٹے کی گرفتاری کے بیچ میں آگئی۔
ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس اہلکار نے بڑھی ماں کو تھپڑ دے مارے اور بری طرح تشدد بھی کیا ۔ تشدد کرنے کے باوجود ماں نے پولیس اہلکار کو بیٹے کی گرفتاری سے روکا لیکن پولیس ملزم بصیر کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔
دوسری جانب روالپنڈی پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،ملزم کسی ساتھی کی عبوری ضمانت کے لئے ٹیکسلا کچہری پہنچا تھا،ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے ساتھی سمیت حملہ کر دیا اور فوری موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ ٹیکسلا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ہاتھا پائی ہوئی، دکھائی دئے جانے والے منظر سے پہلے پولیس اہلکاروں پر تشدد ہوا ہے۔