سٹی42: ٹبی سٹی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا،مسلح ملزمان گرفتار۔
ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیت موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے دو موٹرسائیکل، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ملزمان اندرون سٹی سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں واردات کرتے تھے، ملزمان واردات کے دوران چوری کی ہوئی موٹر سائیکل کا استعمال کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں شبیر عرف چھیدا اورعابد عرف عابی شامل ہیں ۔