ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں آج کتنے ارکان نے حلف لیا، کتنے رہ گئے، تفصیل  جاری ہو گئی

Punjab Assembly oath, City42, Prime Minister Shahbaz Sharif, Hamza Shahbaz, Rana Tanvir, Punjab Assembly, Speaker Sibtain Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے بیشتر  نومنتخب ارکان نے حلف لے لیا جبکہ مسلم لیگ نون کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے بیک وقت رکن منتخب ہونے والے متعدد ارکان اسمبلی جو قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، انہوں نے جمعہ کے روز لاہور میں صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں لیا۔

سابق پنجاب اسمبلی کےسپیکر سبطین خان نے نئے ارکان سے حلف لیا۔ جن ارکان نے قومی اسمبلی میں جانے کے لئے پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں لیا ان میں متوقع وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور قریبی دوست رانا تنویر سر فہرست ہیں۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 371 کے ارکان میں سے 321 ارکان نے جمعہ کے روز پہلے اجلاس میں حلف لیا۔

ن لیگ کے 193 ارکان اور سنی اتحاد کونسل کے 98 ارکان نے پنجاب اسمبلی میں حلف  لیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے 13 نومنتخب ارکان اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان نےحلف لیا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 5 ارکان نے حلف  لیا۔تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیاالحق کے ایک ایک رکن نے حلف  لیا۔