سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جائیداد منجمد ہو گئی

Qasim Suri, Ex Deputy Speaker , Quetta Accountability Court, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کوئٹہ کی احتساب عدالت  نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ 

احتساب عدالت میں قاسم سوری کی آمدن سے زائد اثاثے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنےکا حکم چیئرمین نیب کی درخواست پر دیا۔ عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکرکو نوٹس جاری کردیا اور حکم دیا کہ عدم پیروی پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر کو پیشی کیلئے 15 روز کی مہلت فراہم کی ہے۔ عدالت نے کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔