ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کے لاہور میں میچز، صوبائی حکومت اور بورڈ میں ڈیڈ لاک برقرار

پی ایس ایل کے لاہور میں میچز، صوبائی حکومت اور بورڈ میں ڈیڈ لاک برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ایس ایل کے لاہور میں میچز کے حوالے سے صوبائی حکومت اور بورڈ میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سیکیورٹی کی مد میں مزید کوئی فنڈ دینے سے انکار کردیا۔پی سی بی حکام نے حکومتی ٹیم سے میچز کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہم ایونٹس کے مد میں بھاری صوبائی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

@24newshdofficial #24news #psl8 #lahore #mohsinnaqvi #fypシ #foryou ♬ original sound - 24newshdofficial

حکام نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے میچز پنجاب سے کراچی منتقل کر نے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے لاہور اور راولپنڈی  میں میچز کے معاملے پر  پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور پی ایس ایل  انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی۔

 مذاکرات میں صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرام،منصور قادر اور ابراہیم مراد سمیت کمشنر لاہور علی رندھاوا، ڈی سی رافعہ حیدر  شریک ہوئے۔

Bilal Arshad

Content Writer