لاہور کے 5 بڑے سرکاری سکولوں کی بجلی منقطع کیے جانے کا خدشہ

 لاہور کے 5 بڑے سرکاری سکولوں کی بجلی منقطع کیے جانے کا خدشہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث  علم کی روشنی پھیلانے والے لاہور کے 5 بڑے سرکاری سکولوں  کی بجلی منقطع کیے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ 

 سکول سربراہان نے لیسکو سے بجلی کے بلز انسٹالمنٹ میں جمع کروانے کی درخواست کردی ہے،  گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول ماڈل ٹاؤن،گورنمنٹ گرلز سکول ماڈل ٹاؤن کی بجلی کاٹےجانےکا خدشہ ہے۔

اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول چمڑا منڈی،گورنمنٹ سکول چونا منڈی اور گورنمنٹ اصلاح معاشرہ سکول کی بجلی بھی کاٹے جانے کا امکان ہے۔سکول سربراہان نے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کو نان سیلری بجٹ فی الفور فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ سکولوں کو فنڈز کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں، ایک سے دو روز میں تمام سکولوں کو فنڈز فراہم کردیئے جائیں گے۔