(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے موجودہ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے رپورٹ جاری کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے پارٹی چیئرمین کی قائم کردہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ مرتب کرلی ہے جبکہ عمران خان نے رپورٹ کے اجرا کے معاملے پر آج زمان پارک میں پارٹی قیادت کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس شہباز دور حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف انتقامی اقدامات سے متعلق مرتب رپورٹ پر بریفنگ دی جائیگی جب کہ عمران خان رپورٹ جاری کرنے کی منظوری دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار یا آئندہ ہفتے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ باضابطہ جاری کر دی جائے گی۔