ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میں دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقابلے کو یکطرفہ بناتے ہوئے زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب حسن علی نے بابر اعظم کو گیند کرائی تو بابر اعظم شارٹ لگانے کے بعد رن کیلئے دوڑے، دوسری جانب بولنگ اینڈ پر موجود حسن علی بیٹھے تھے، اسی دوران بابر اعظم نے شرارت کرتے ہوئے بیٹ ہوا میں لہرایا اور حسن علی کی جانب دوڑے، جس پر حسن علی بھی اٹھ کر بھاگے۔ سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور حسن علی کی ویڈیو پر مزے مزے کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
Some banter between Babar Azam and Hassan Ali#PZvsIUpic.twitter.com/tDsxIhcrCl
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) February 23, 2023