ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمانت کی درخواست خارج: پی ٹی آئی رہنما عدالت سے بھاگ گئے

ضمانت کی درخواست خارج: پی ٹی آئی رہنما عدالت سے بھاگ گئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایم پی اے پی ٹی آئی شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ ضمانت خارج ہونے پر شبیر گجر سمیت دیگر عدالت سے بھاگ گئے۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر سمیت چار ملزمان کیخلاف پولیس پر حملہ اور دہشت گردوں کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

 سابق پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر گجر سمیت دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے سلیم لادی اور چوہدری نعمان عتیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر امجد جاوید نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-24/news-1677222750-9091.jpg

 پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں، ملزمان کے ڈیرے سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی۔

 انسداد دہشتگردی عدالت نے زبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی، جس کے بعد سابق پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر گجر سمیت دیگر عدالت سے بھاگ گئے۔ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی مگر ملزمان اور وکلاء نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

  عدالت نے ملزم ظہیر الدین بابر اور طارق نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔