سینکڑوں فٹ بلند پہاڑی سر کرتے کوہ پیما  پر تودہ آن گرا ،  دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل   

Mountaineer in danger
کیپشن: Mountaineer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر بہت سی مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں سے اکثر ویڈیوز بہت جلد صارفین  صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔اسی طرح کی  ایک ویڈیو امریکی ریاست کولوراڈو سے سامنے آئی ہے جس میں برفانی تودہ گرنے کے باعث لیلینڈ نیسکی نامی کوہ پیما پہاڑی پر لٹک گیا۔

  تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ پیما لیلینڈ نیکسی روز دی ربن کی چوٹی پر اکیلا ہی چڑھ رہا تھا کہ اچانک ہی وہ زمین سے 400 فٹ بلند برفانی تودے کی زد میں آگیا۔ کوہ پیما پہاڑی کے بیچ میں لٹک گیا  کوہ پیما نے خود کو بچانے کے لیے برفانی تودے کے گرنے کے دوران ہی پہاڑ پر کلہاڑی ماری تاکہ  اپنی جان بچا سکے۔

View this post on Instagram

A post shared by Leland Nisky (@nemonisky)

لیلینڈ کے ہیلمٹ میں  لگے کیمرے کی وجہ سے  سارا واقعہ اس میں محفوظ ہوگیا۔ویڈیو میں  نظر آ رہا ہے کہ کوہ پیما  اپنا توازن برقرار رکھنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ یہ خطرناک منظر  دو منٹ تک جاری رہا جس کے رکنے کے بعد کوہ پیما نے خود کو محفوظ کیا۔