ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی حملے کے بعد یوکرین میں مارشل لاء نافذ

روسی حملے کے بعد یوکرین میں مارشل لاء نافذ
کیپشن: Ukraine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: یوکرین کے صدر نے روسی حملے کے بعد ملک میں مارشل  لاء نافذ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یوکرین کے صدر نے کہا ہےکہ یوکرین کے ملک کے علاقوں میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے۔یوکرینی صدر کاکہنا تھا کہ روس نے یوکرین کے انفراسٹرکچر اور بارڈرگارڈزپر میزائل حملے کیے  ہیں جس سے متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے  ہیں۔صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین پر روسی حملے سے متعلق امریکی صدر سے بات کی ہے، ہم مضبوط ہیں اور ہرچیز کے لیے تیار  ہیں۔

اس کے علاوہ یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پیوٹن نے یوکرین پر مکمل حملہ کیا ہے اور یوکرین کے پر امن شہر حملوں کی زد میں ہیں، یوکرین اپنا دفاع کرے گا اور جیت جائے گا،انہوں  نے مزید کہا کہ دنیا پیوٹن کو روک سکتی ہے اور اسے روکنا چاہیے، اب عمل کرنے کا وقت ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر