سٹی 42: پی ایس ایل کے میچوں میں اب 50 فیصد شائقین کو آنے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، پی ایس ایل میچوں میں اب50فیصد شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی، پی ایس ایل پلے آف میچز کیلئے اسٹیڈیم گنجائش کے مطابق تماشائیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ اس وقت پی ایس ایل میچوں میں صرف20فیصد شائقین کی اجازت ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ پلے آف میچز کیلئے کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔
این سی او سی نے ملک میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا، این سی او سی نے 15مارچ سے ان ڈور شادیوں کی اجازت کا فیصلہ کرلیا۔ این سی او سی کے مطابق ان ڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ این سی او سی نے 15مارچ سے مزارات اورسینما گھر کھولنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔
این سی او سی کی جانب سے تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی بھی ختم کر دی گئی، 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی، ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا، ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی جون کے مہینے میں کیے جائیں گے۔