سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جاری ہے بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 150روپے فی تولہ کمی دیکھی گی۔ خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطا بق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 150روپے کی کمی دیکھی گی جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 10ہزار 550روپے رہی ۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 1ہزار 383 روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 96ہزار775روپے کا رہا ۔جبکہ دس روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1390روپے رہی۔
سونے کی قیمتیں تاحال بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث صرافہ بازارون اور مارکیٹوں کی رونقیں مانند پڑگی ہیں قوت خرید نہ ہونے کے باعث صارفین صرافہ بازاروِں کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں۔متوسط طبقہ میں شادیوں کیلئے مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer