سرکاری افسر نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں

سرکاری افسر نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈبلیو ایم سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج، انکوائری میں قصور وار افسر ڈپٹی جی ایم کے عہدے پر براجمان، آصف اقبال نے ریکارڈ میں غلط بیانی کرکے خود کو پی ایچ ڈی سکالر ظاہر کیا۔ 

سابق ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے منظور نظر افسر ڈپٹی جی ایم آپریشنز آصف اقبال قوانین کی دھجیاں بکھیرنے لگے۔ ڈپٹی منیجر آپریشنز آصف اقبال تاحال عہدے پر براجمان ہیں۔ انکوائری رپورٹ نے آصف اقبال پر نوازشات کا کچا چٹھہ کھول دیا ہے۔ سٹی فورٹی ٹو نے انکوائری رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق آصف اقبال نے ڈی جی ایم کی پوسٹ کیلئے کمپنی کو دھوکا دیا، ریکارڈ میں غلط بیانی کرکے خود کو پی ایچ ڈی سکالر ظاہر کیا۔ 

رپورٹ کےمطابق پالیسی نہ ہونے کے باوجود سال میں ڈبل پروموشن لے لی۔ رپورٹ میں واضح لکھا گیا ہے کہ پروموشن اور تعیناتی جیسے غلط اقدام سے میرٹ پر اُترنے والوں کی حق تلفی ہوئی۔ آصف اقبال کی تعیناتی کی ذمہ داری سابق ایم ڈی پر عائد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آصف اقبال کی انکوائری رپورٹ بورڈ میں بھی پیش کی گئی جس پر آنکھیں بند کرلی گئیں۔ ڈپٹی مینجر آپریشنز شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر بھی قابو پانے میں ناکام رہے۔ 

دوسری جانب شہر کے اہم رہائشی علاقے جوہر ٹاون میں کوڑے کے ڈھیر کو کئی روز سے ٹھکانے نہ لگایا جاسکا ۔ ڈی ٹو بلاک جوہر ٹاون میں جگہ جگہ کچرا جمع ہوگیا ہے جس سے اہل علاقہ کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے اعدادو شمار حقیقت کے برعکس نکلے
ہیں۔

شہر میں روزانہ پانچ ہزار ٹن کوڑا ٹھکانے لگانے کا دعوی ہوا ہوگیا ہے. بیشتر علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر موجود ہونے سے علاقوں میں تعفن پھیلنے لگا ہے ۔