سٹی 42: ایمپائرز کو باؤلرز کی کیپ تھامنے کی اجازت کیوں نہیں؟ شاہد خان آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے سوال اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والی مایہ ناز آل راؤنڈر نے اپنے ایک ٹویٹ میں آئی سی سی سے ایک سوال اٹھا دیا، اپنے ٹویٹ میں آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ایمپائرز کو باؤلرز کی کیپ تھامنے کی اجازت کیوں نہیں ہے؟ شاہد خان آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نام پیغام میں مزید لکھا کہ ایمپائر بھی اسی ببل میں ہیں جہاں کھلاڑی اور مینجمنٹ کے لوگ ہیں،یہاں تک کھیل کے اختتام پر مصافحہ بھی کیا جاتا ہے.
Dear @ICC wondering why the umpires are not allowed to hold bowlers cap even though they are in the same bubble as the players/management and even shake hands at the end of the game? ????♂️
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 24, 2021
واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا کے باعث آئی سی سی نے ایمپائرز کو کیپ تھمانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔