( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صرف چار روز باقی رہ گئے، امیدواروں کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری، نائب صدارت کے امیدوار بیرسٹر سعید حسین ناگرہ کےاعزاز میں چائے کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے اقبال آڈیٹوریم میں چائے کا اہتمام کیا گیا جس میں وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد سابق، سیکرٹری ہائیکورٹ بار انس غازی، امجد ناگرہ، پرویزعنائت ملک، نوید عنائت ملک، لہراسب گوندل، افتخار احمد میاں، عاصم چیمہ، حافظ عارف اعوان، محمد نعمان، فراز لون، کامران بشیر مغل سمیت دیگر وکلاء شریک ہوئے اور ببرسٹر سعید حسین ناگرہ ایڈوکیٹ کی نائب صدارت کے لئے بھر پور حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بیرسٹر سعید حسین ناگرہ کا کہنا تھا کہ وہ پروفیشنل وکیل ہیں اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سے منصوبے ذہن میں رکھتے ہیں۔ انہوں نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہوکر وکلاء کی توقعات پر پورا اتروں گا۔