18 سالہ لڑکی اغواء

 18 سالہ لڑکی اغواء
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شہر میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، شمالی چھاؤنی سے 18 سالہ سمرین کو اغواء کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ’’شارٹ ٹرم کڈنیپنگ‘‘ کا سلسلہ شروع ہے، ان واقعات میں ملوث کئی اہلکار گرفتار بھی ہوئے، انہیں معطلی کی سزا بھی دی گئی لیکن واقعات میں کمی واقع نہ ہوسکی، اغواء  کاایک اور واقعہ  شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں پیش آیا جہاں 18 سالہ سمرین نامی لڑکی کو اغواء کرلیا گیا،اہلخانہ کا کہناتھا کہ  سمرین گھر سے فروٹ لینے نکلی تھی۔

کافی دیر گزرنے کے بعد گھروں والوں نے تشویش ظاہر کی اور بازار میں دیکھا مگرسمرین وہاں موجود نہیں تھی جس سے اہلخانہ کی پریشانی مزید بڑھ گئی، شمالی چھاؤنی پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا،سمرین کے والد کا کہناتھا کہ 2دن بعد بھی میری بیٹی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

اغواء کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ حکومتوں کا اصلاحات کرنے میں سنجیدہ نہ ہونا ہے،دوران اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی ڈبل فگر میں جا پہنچیں،متعلقہ اداروں کے ملازمین بھی ان میں ملوث پائے جاتے ہیں،پنجاب پولیس میں شامل کالی بھیڑیں ان کے اقدامات کو سبو تاژ کرنے میں مصروف ہے۔

 پولیس کےمحکمے کو وردی کے پیچھے چھپے جرائم پیشہ عناصر کا سراغ لگاکر سخت اقدامات کرنا ہوں گےاور پولیس اہلکاروں کی جانب سے ’’شارٹ ٹرم کڈنیپنگ‘‘ جیسے جرم کا خاتمہ کرنے کے واضح حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer