کاسمیٹکس کی آڑ میں منشیات کا دھندہ کرنیوالا گروہ گرفتار

کاسمیٹکس کی آڑ میں منشیات کا دھندہ کرنیوالا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) منشیات کا استعمال جرم ہے، منشیات کا کاروبار کرنے والے موت کے سوداگر، ایسے بلند و بانگ دعوے ہم آئے روز سنتے ہیں لیکن افسوس منشیات کا یہ گھناؤنا کاروبار نہ کم ہو سکا اور نہ ہوسکے گا۔

منشیات کا استعمال انسان کو اندر سے کھوکھلا کرکے موت کے دہانے پر پہنچا رہا ہے  اور اب یہ آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لینے لگی ہے۔ نشے کے عادی افراد کی جانب سے آئے روز عجیب وغریب واقعات سامنے آرہے ہیں۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے مطابق سی آئی اے صدر نے کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں شبیر حسین، شاہ جہاں اور سعید خان شامل ہیں جو کہ یونیورسٹیز، ہاسٹلز اور سینما ہال میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان علاقہ غیر سے کاسمیٹکس فروخت کرنے کی آڑ میں ڈبوں میں منشیات چھپا کر لاہور لارہے تھے جنہیں سی آئی اے پولیس نے موچی گیٹ کے قریب سے گرفتار کیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور ڈیڑھ کلو افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کے مطابق جس طرح سے منشیات کا استعمال بڑھتا چلا جارہا ہے اگر اس پر بروقت قابو نہیں پایا گیا تو دنیا بھر میں یہ نشہ نوجوان نسل کو وقت سے پہلے بوڑھا بنانے اور ان کی صلاحیتوں کے خاتمے کے ساتھ انھیں مجرم بنانے کا باعث بن سکتا ہے۔