ہوائی فائرنگ کی ایک اور ویڈیو وائرل

ہوائی فائرنگ کی ایک اور ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)شہر میں آتشی اسلحہ کی بھر مار اور ہوائی فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ، مناواں میں بھی تین نوجوانوں کی ہوائی فائرنگ کرتے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں آتشی اسلحہ کی بھرماراورہوائی فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے، پولیس خاموش تماشائی کاکردارادا کرنے لگی،  ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، پتنگ بازی قانوناً جرم ہے اس کے باوجود جس طرح مختلف تقاریب اور مقامات پر ان کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، مناواں میں بھی تین نوجوانوں کی ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیواپ لوڈ کردی، مناواں نوراکشیمری گروپ کے3نوجوانوں کی آتشی اسلحےکی ویڈیومنظرعام پرآگئی،ویڈیومیں حسبان بٹ اوراسکےساتھیوں کوفائرنگ کرتےدیکھاجاسکتاہے،ملزمان کے خلاف پولیس نےبھی تاحال ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش یا اسے غیر قانونی طور پر رکھنے کی سخت پابندی ہے لیکن عموما رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری شادی بیاہ کی تقریب میں ہونے والی  ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہوجاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer