امریکی نزا بچہ پاکستانی فیملی نے گود لے لیا

امریکی نزا بچہ پاکستانی فیملی نے گود لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقارگھمن: چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 12 روز کا بچہ امریکی نژاد پاکستانی فیملی نے گود لےلیا، چیئرپرسن بیورو سائرہ احمد نے بچہ فیملی کےحوالے کیا، فیملی کہتی ہے کہ چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو نے انہیں خوشی عطا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیوروکی جانب سے16 سال سے اولاد سے محروم پاکستانی نزاد امریکی فیملی کو بچہ گود دیا گیا، گود لینے والی خاتون کے سسرکا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی سولہ سال قبل شادی ہوئی مگر میاں بیوی اولاد سے محروم رہے۔ بچہ گود لینے سے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بچے کی بہترین پرورش کریں گے۔

چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچہ فیصل آباد سے ملا، جسے قانونی ضوابط پورے کرنے کے بعد فیملی کے حوالے کیا، وقتاً فوقتا فیملی سے بچے کی نگہداشت بارے آگاہی حاصل کرتے رہیں گے۔

گود لیے بچے کی نئی نانی، دادی اور والدہ اسے اپنے پاس دیکھ کر خوشی سے آبدیدہ ہوگئے۔

Shazia Bashir

Content Writer