سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کے ریکارڈ توڑ دیئے

سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کے ریکارڈ توڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی) صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کی لمبی اڑان پھرلی،سونا متوسط طبقے کو آنکھیں دکھانے لگا، کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 96 ہزار 300 روپے ہو گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے کے بعد 82 ہزار 562 روپے ہو گئی۔

22 قیراط سونا 75 ہزار 682 روپے فی 10 گرام ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 40 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث صرافہ بازار خالی اور ویرانی کا منظر پیش کررہے ہیں، شہریوں کی مصنوعی جیولری کی خریداری میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer