گنگا رام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد

 گنگا رام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے گنگا رام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 600 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیرپر7 ارب روپےلاگت آئےگی جبکہ وزیراعلی نےلاہور میں پی اے سی ٹو تعمیر کرنےکا اعلان بھی کیا۔


سرگنگارام اسپتال میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کاسنگ بیناد رکھنےکی تقریب ہوئی،،وزیر اعلی پنجاب نےخصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال،میاں محمود الرشید،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پروفیسرزاورمتعقلہ افیسران بھی شریک ہوئے. وزیراعلی نےبتایا کہ10 منزلہ عمارت کی تعمیر پر4 ارب روپےجبکہ طبی آلات و مشینری کی خریداری پر3 ارب روپے لاگت آئےگی جبکہ ہسپتال میں زچہ و بچہ کےعلاج معالجےکےلیےجدید سہولتیں مہیا کی جائیں گی. عمارت میں13 آپریشن تھیٹرزبنائے جائیں گے، اسطرح گراؤنڈ فلور پرایمرجنسی کا شعبہ قائم کیا جائے جسےدوسال میں مکمل کرلیاجائےگا۔
وزیر اعلی پنجاب نےکہا کہ حکومت کی اولین ترجیح صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہے جبکہ لاہور میں پی اے سی ٹو تعمیر کیا جائےگا، انہوں نےسمن آباد ہسپتال کوسرگنگارام کے ساتھ منسلک کرنےکا اعلان بھی کیا۔
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشید اوروی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامر زمان خان نےمنصوبےاور ہسپتال بھی دی جانے والی سہولتوں بارے آگاہ کیا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔