خواجہ برادران کی پیشی،پولیس اور لیگی کارکنان میں تلخ کلامی

خواجہ برادران کی پیشی،پولیس اور لیگی کارکنان میں تلخ کلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) خواجہ برادران کی پیشی سےقبل سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے،احتساب عدالت جانےوالے راستوں کوبند کردیا گیا، عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق  خواجہ برادران کی پیشی سےقبل ضلعی انتظامیہ نےاحتساب عدالت جانےوالی ایک طرف کی سڑک کوکنٹینرز،خاردار تاریں اور بیرئیرلگا کربند کردیا،ایم اے او کالج سےسیکرٹریٹ تک کو نوگوایریا بنا دیا گیا،پولیس کی بھاری نفری بھی احتساب عدالت کےباہر اوراندر تعینات کی گئی،سائلین کومرکزی گیٹ سےاندر جانےکی اجازت نہ دی گئی جس کےباعث انہیں مشکلات کا سامنا رہا،جبکہ لیگی کارکنان کو بھی پولس نےعدالت جانےسےروک دیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس کی سماعت ہوئی، خواجہ سلمان رفیق کو پیش کیا گیا،خواجہ سعد رفیق پروڈکشن آرڈر جاری ہونےکےباعث پیش نہ ہو سکے،عدالتی حکم پروعدہ معاف گواہ قیصرامین بٹ کو طبیعت ناسازہونےپرایمبولینس کے ذریعے جوڈیشل کمپلیکس پہنچایاگیا،راستے بند کرنے پر ایڈمن جج چودھری امیر محمد خان نے اظہار برہمی کیا،جج جواد الحسن کی رخصت کےباعث جج امیر محمد خان نے سماعت کی، وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی حاضری مکمل کی گئی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔

عدالت میں پیشی سے قبل خواجہ سلمان رفیق سےاظہاریکجہتی کےلیے کارکنوں نے انکی گاڑی کو بھی روکنے کی کوشش کی تاہم پولیس نےانہیں پیچھے ہٹا دیا گیا،جس پر پولیس اورلیگی ورکرز میں تلخ کلامی بھی ہوئی،سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نےخواجہ برادران کو کمرہ عدالت تک پہنچایا،راستے بند ہونے پرشہری اپنی گاڑیاں اور موٹر بائیکس دورپارک کرکےپیدل سفر کرتے رہےجبکہ خواجہ سعد رفیق اسلام آباد ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

گزشتہ پیشی پر بھی پولیس کی بھاری نفری بھی احتساب عدالت کے باہر اور اندر تعینات کی گئی تھی ،کسی بھی سائل کو مرکزی گیٹ سے اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی جس کے باعث دور دارزسےآئے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا رہا جبکہ لیگی کارکنان کو بھی آگے جانےسےروک دیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer