ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی تعمیرات، اکبری گیٹ کے مکینوں کا احتجاج

غیر قانونی تعمیرات، اکبری گیٹ کے مکینوں کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) اندرون اکبری گیٹ کے مکینوں کا غیرقانونی پلازہ کی تعمیرات پر والڈ سٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پلازہ میں بیسمنٹ کی تعمیر سے مکانوں میں دڑاریں پرنا شروع ہوگئیں. انتظامیہ تعاون نہیں کررہی۔
اندرون اکبری گیٹ کے علاقے محلہ چہل بیبیاں کے مکین غیر قانونی پلازہ کی تعمیرپر والڈ سٹی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، پلازہ کی تعمیر اور بیسمنٹ کھودنے کے باعث اردگرد کے مکان کمزور پڑنے لگے، درجنوں مکانات کی دیواروں پر دڑاریں پڑ گئیں۔
اہل علاقہ نے والڈ سٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ چند سال قبل ایک حادثے کے باعث یہ مکان زمین بوس ہوگیا تھا جہاں اب والڈ سٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے پلازہ تعمیر کرایا جارہا ہے،  پلازے میں بیسمنٹ بنائی جارہی ہے جس کی کھدائی سے آس پاس کے درجنوں مکان متاثر ہورہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعدد بار والڈ سٹی انتظامیہ کو شکایات درج کرائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی، پلازہ کی تعمیر اگر نہ رکوائی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔