ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکستوں کا سفر طویل، یونائیٹڈ نے قلندرز سے فتح چھین لی

شکستوں کا سفر طویل، یونائیٹڈ نے قلندرز سے فتح چھین لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید شہباز علی) پی ایس ایل فائیو کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی،احمد صفی اور محمدموسی نے قلندرز سے یقینی فتح چھین لی۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، ملتان سلطانز کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی لاہور قلندرز کو شکست دے دی، 163 رنز پر نو وکٹیں گرنے کے بعد پہلا میچ کھیلنے والے احمد صفی عبداللہ اور نوجوان محمد موسی نے آخری وکٹ پر 20 رنز بناکر لاہور قلندرز کی یقینی فتح کو شکست میں بدل دیا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے،محمد حفیظ 98 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے،فخر زمان نے 33 ، ڈیوڈ ویزے نے 19 اور کرس لین 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف اورشاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،موسی خان اور احمد صفی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،جواب میں عصاب شکن مقابلے کے بعد 183 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک گیند قبل نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان شاداب خان 52، انگرام 30، ڈیوڈ میلان 22 اور آصف علی 18 رنز بناکر نمایاں رہے،لاہورقلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے چار اور حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔
لیگ میں دو روز وقفے کے بعد 26 فروری سے راولپنڈی اور ملتان میں میچز کا سلسلہ شروع ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer