کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے ٹائرز برآمد

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے ٹائرز برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹمبر مارکیٹ میں بڑی چھاپہ مار کارروائی، کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے بھرپور مزاحمت کے باوجود عصمت اللہ خان کے گودام سے کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے۔

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے ٹمبر مارکیٹ میں چھاپہ مارا جہاں گودام سے کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے گئے، کسٹمز حکام کے مطابق سمگل شدہ ٹائرز عصمت اللہ خان نامی سمگلر کے گودام سے برآمد کیے گئے ہیں۔

چھاپے کے دوران سمگلرز کے ساتھیوں نے کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ کسٹمز کی ٹیم نے شدید مزاحمت کے باوجود ٹائرز تین مزدہ ٹرکوں میں لوڈ کرکے ویئر ہاؤس میں منتقل کردیئے۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے ٹائروں سے بھرے دو گوداموں کو سربمہر کردیا۔

کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ سمگلرز طویل عرصہ سے سمگل شدہ ٹائرز کا کاروبار کررہے تھے۔ کسٹمز کی ٹیم نے ٹائر برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔