ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان سلطانز کی پی ایس ایل تھری میں مسلسل دوسری کامیابی

 ملتان سلطانز کی پی ایس ایل تھری میں مسلسل دوسری کامیابی
کیپشن: City42 - Multan Sultans
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) ملتان سلطانز کی پی ایس ایل تھری میں مسلسل دوسری کامیابی، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو بھی شکست دیدی۔ فاسٹ باؤلر جنید خان کی شاندار ہیٹ ٹرک، جنید خان پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے دوسرے باؤلر بن گئے۔

پی ایس ایل میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو آؤٹ کلاس کر دیا اور کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ہرا دیا۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیا تاہم اس کے بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جنید خان کی ہیٹ ٹرک نے میچ کا لطف دوبالا کر دیا۔ ملتان سلطانز کے باؤلرز نے بھی کمال کی گیند بازی کی جبکہ فیلڈرز نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔

 ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے قلندرز کے گیند بازوں کی خوب درگت بنائی۔ انہوں نے صرف 28 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

 دوسری جانب کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 149 رنز بنائے، کولن انگرم 41، خرم منظور 35 اورروی بوپارا 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہد آفریدی صرف 4 رنز بناسکے، کوئٹہ کی طرف سے شین واٹسن نیتین جبکہ انور علی اور آرچر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں کوئٹہ کی ٹیم کے ابتدائی 6 کھلاڑی صرف 70رنز پر پویلین لوٹ گئے اور وہ گرتے سنبھلتے 130 رنز ہی بنا سکی۔