ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینکڑوں سکولوں نے لاہور بورڈ کو سنٹرز فراہم کرنے سے انکار کر دیا

سینکڑوں سکولوں نے لاہور بورڈ کو سنٹرز فراہم کرنے سے انکار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سینکڑوں سکولوں نے لاہور بورڈ کو فرنیچر اور بجلی کے بلوں کی عدم فراہمی پر میٹرک امتحان کیلئے سنٹرز فراہم کرنے سے انکار کر دیا، سکول نہ ملنے پر لاہور بورڈ نے بچوں کے امتحانی مراکز دور بنا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات کیلئے سکول نہ ملنے پر لاہور بورڈ نے بچوں کے امتحانی مراکز دوردور بنا دیئے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بورڈ نے بچوں کے سنٹرز 2 کلومیٹر کی حدود میں بنانا تھے لیکن امتحانی سنٹرز نہ ملنے پر امتحانی مراکز 2 کلومیٹرسے بھی دور بنا دیئے گئےہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ لاہورمیں تعمیراتی کام اور سیکیورٹی خدشات کے باعث بچوں کے سنٹرز قریب بنائے جانے چاہیےتھے۔

 دوسری جانب کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ کسی سکول کا سنٹر دور نہیں بنایا۔