اداکار نثار قادری وفات پا گئے

Actor Nisar Qadri died, City42, PTV
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: اداکار نثار قادری بیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

نثار قادری اپنی ذات میں اداکاری کا ایک انسٹی ٹیوٹ تھے۔ نثار قادری نےاپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1966 میں نشر ہونے والے ڈرامہ دیواریں سے کیا۔

نثار قادری کو 2016 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

 انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

انکی نماز جنازہ کل صبح راولپندی میں ادا کی جائیگی۔

نثار قادری کے پی ٹی وی سے نشر ہونے والے تقریباً ہر ڈرامے کو و ملک بھر میں مقبولیت ملی تاہم ایک ڈرامہ سیریل  ’’ایک حقیقت ایک افسانہ‘‘ میں ان کے تکیہِ کلام "ماچس ہو گی آپ کے پاس؟" کو  جیسی آفاقی شہرت ملے وہ کسی دوسرے اداکار کے بولے ہوئے کسی جملے کو اب تک نہیں مل سکی۔نثار قادری کے دیگر ڈراموں میں خواہشیں، آتش، پورے چاند کی رات، آدھی دھوپ، اضطراب، انگار وادی، نجات، بہادر علی، کاروان اور سمندر شامل ہیں