سٹی42: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے زر گل خان پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔
سابق ایم پی اے اور سابق مشیر زر گل خان یوسفزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر سے ملاقات میں پی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
2018 کے الیکشن میں زرگل خان مانسہرہ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ زر گل خان یوسفزئی نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے عوام کو شناخت دی ۔بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔
سینیٹر تاج حیدرنے زر گل خان یوسفزئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر کارکن نذیر احمد ڈھوکی بھی اس ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔