پولیو فری پاکستان؛ ساڑھے چار کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کی ملک گیر مہم آئندہ ماہ شروع ہو گی

Polio Eradication Campaign, Nationwide Polio Vaccination Campaign, Polio Free Pakistan, City42, North Waziristan Polio, South Waziristan Polio, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک: وفاقی حکومت  پاکستان کو پولیو  فری بنانے کے لئے  آئندہ ماہ ایک اور ملک گیر انسداد پولیو مہم چلائے گی۔

قومی پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز کام کریں گے۔ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ اس مرتبہ پولیو کے خاتمہ کی مہم کے دوران ہائی ویز پر سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ موجود بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلانے کے لئے خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے قطے پئے بنا نہ رہ جائے۔

قومی پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8 تا 14 جنوری ہو گا۔ اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ماضی کی طرح گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

پولیو مہم کی دوسرا فیز 15 تا 19 جنوری شمالی وزیرستان اور  بنوں میں  چلے گی۔ پولیو کے پھیلاؤ کے حوالہ سے اس علاقے کو انتہائی حساس قرار دیا جاتا ہے۔ اس علاقے مین پولیو کے انسداد کی مہم کو سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔ اس مرتبہ مہم کے دوران کوشش کی جائے گی کہ شمالی وزیرستان اور بنوں کے تمام دیہات میں بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جا سکیں۔ 

پولیو مہم کی آخری فیز  22 جنوری سے  26 جنوری تک جنوبی  خیبر پختونخوا میں چلے گی۔  اس فیز میں توجہ کا مرکز جنوبی وزیرستان کے دور افتادہ دیہات میں موجود کم سن بچے ہوں گے۔ اس مہم کا ٹارگٹ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازماً پلانا ہو گا۔

وفاقی حکومت کے انسداد پولیو مہم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ملک گیر مہم میں ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔