استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ملتان کے شہری حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم نے این اے 149 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ جہانگیر ترین لودھراں کے این اے 155 اور پی پی 227 سے بھی امیدوار ہونگے۔
لیگل ٹیم سربراہ استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا ہے کہ ہم نے جہانگیر ترین کے این اے 149 کےکاغذات جمع کروادیے ہیں, جہانگیر ترین ملتان کا بیٹا ہے ,جہانگیر ترین ملتان آرہا ہے, کافی عرصہ سے انہوں نے ملتان سے الیکشن لڑنے کا سوچا تھا۔