ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند میں کمی ، موٹروے ویز کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

 دھند میں کمی ، موٹروے ویز کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد :موٹروے پولیس نے دھند میں کمی اور حد نظر بہتر  ہونے کے بعد لاہور سے موٹروے ویز کو ساڑھے 9 گھنٹے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ اور اسلام آباد موٹروے کو شدید دھند کے باعث رات 12 بجے بند کر دیا گیا تھا،جس کو صبح 10 بجے کے قریب حد نظر بہتر ہونے پر دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز بند کرنے کا مقصد دھند میں ٹریفک حادثات کو روکنا ہے ، انہوں نے شہریوں کو رات کے اوقات میں موٹروے پر سفر کرنے سے اجتناب برتنے کی اپیل کی ہے۔