(سعید احمد)ملک کی صحافتی برادری کا سب سے بڑا الیکشن،لاہور پریس کلب الیکشن 2024 پولنگ کا آغاز ہو گیا۔
پولنگ صبح 9 سے لے کر شام 6 بجے تک جاری رہے گی،لاہورپریس کلب انتخابات میں 2 گروپ مد مقابل ہیں۔جرنلسٹ پروگریسوالائنس اورپانیئرگروپ کےدرمیان مقابلہ ہے۔
الیکشن میں 6ایگزیکٹو اور 9 ممبر گورننگ باڈی کی سیٹوں پرووٹنگ جاری ہے۔2ہزار سے زائد صحافی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ کا ہمراہ ہونالازم ہے جس کے بغیر کسی صورت ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔