ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی کے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی وجہ کیا ہے ؟

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے لیے 186 کا نمبر پورا درد سر بن گیا ۔ذرائع کے مطابق اعتماد کے ووٹ سے متعلق نمبر گیم پوری کرنے لیے تحریک انصاف اور ق میں شدید بے یقینی پائی جارہی ہے ۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے پاس 186 نمبرز پورے نہیں ،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی  کے اجلاس میں صرف122 ارکان شریک ہوئے ۔ جبکہ تحریک انصاف کا اس حوالے سے دعویٰ تھاکہ پارلیمانی پارٹی میں 162 ارکان شریک ہوئے۔ پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں 18 ارکان کم تھے ۔

ذرائع  کے مطابق تحریک انصاف کی خصوصی نشست پر ایم پی اے شمسہ علی بیرون ملک ہیں جبکہ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید بھی رابطہ میں نہیں جس کی وجہ کورونا بتایا جارہا ہے ۔ تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 180 ہے ، 2 ارکان نے واضح طور پر ووٹ دینےسے انکار کر دیا جبکہ ایک خاتون ایم پی اے بیرون ملک اور ایک خاتون ایم پی اے کو کورونا ہو گیا۔ 

مسلم لیگ ق کی پنجاب اسمبلی میں 10 نشستیں ہیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 9 ارکان شریک ہوئے ۔ ق لیگ کی باسمہ چودھری نے  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شر کت نہیں۔ باسمہ چودھری ،وسیم بدوزئی بھی فیملی کے ساتھ بیرون ملک ہیں جبکہ تحریک انصاف کی پارلیمانی کے اجلاس میں 18 سے زائد ارکان غائب تھے ۔