(عرفان ملک)شاہدرہ میں تین سالہ بچی جنسی ہراسگی کا شکار ،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، بچی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے والا اس کا سگا رشتے دار نکلا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ میں بچی کی ساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ رونما ہوا جس کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزم فرار ہو چکا تھا۔تحقیقات میں پتہ چلا کہ تین سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والا اس کا رشتے دار ہے اور اسی گھر میں رہائش رکھے ہوئے تھا اور زیادتی کے بعد فرار ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم خرم شہزاد فرار ہو گیا تھا تاہم کارروائی کرتے ہوئے چودہ سالہ خرم شہزاد کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔