ویب ڈیسک: ماسکو روس کی ایک عدالت نے ممنوع مواد کی اشاعت پر گوگل کو 98 ملین کا ریکارڈ جرمانہ کیا ہے۔
یاد رہے اس سے پہلے روسی عدالتیں میٹا ورس، فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل لاکھوں روبل جرمانہ کر چکی ہیں۔ لیکن بارہا کہنے کے باوجود ممنوع مواد گوگل سے ہٹانے پر سرچ انجن کو انتہائی بھاری جرمانہ 98 ملین ڈالر یعنی ایک ارب 74 کروڑ پاکستانی روپے کیا گیا ہے۔ عدالت نے گوگل سرچ انجن کو اپنی سائٹس پر موجود عریاں اور غیر قانونی مواد جس میں خودکشی کے طریقے اور نشہ آور اشیا تیار کرنے کے منصوبے شامل تھے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے گوگل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ہے ابھی فیصلے کا مطالعہ کررہے ہیں، جلد ہی اگلا قدم اٹھائیں گے۔
یاد رہے جمعرات کو ٹوٖیٹر کو 40 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا۔ ستمبر 2022 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے پہلےروس نے جیل میں بند نقاد الیکسی ناولٹی سے رابطوں کے الزام میں کئی درجن ویب سائٹس بند کردی ہیں۔