بجلی چوری کرنے میں کونسا شہر بازی لے گیا؟ لاہور کس نمبر پر

who City is top about electricity thief
کیپشن: Electricity
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لاہور بجلی چوروں کا گڑھ، شہر ملک بھر میں بجلی چوری میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ لیسکو کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان۔ لائن لاسز کی شرح 11.96فیصد ریکارڈ جبکہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھی کسی کام نہ آئے۔

بجلی چوری ہونے کی وجہ سے لیسکو تقسیم کار کمپنیوں میں خسارے میں چلنے والی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیسکو کے سسٹم سے بجلی چوری کی وجہ سے لائن لاسز کی شرح گیارہ اعشاریہ چھیانوے فیصد ریکارڈ کی گئی، جس سے کمپنی کو سالانہ اربوں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

لیسکو  کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف ہونے والے آپریشن بھی لائن لاسز  کم نہ کر سکے، پکڑے جانیوالوں کو ڈی ٹیکشن بلز چارج کرنے کے باوجود نقصان کا ازالہ نہیں کیا جا سکا۔ لاہور شہر ملک بھر میں بجلی چوری میں دوسرے نمبر پر جبکہ ملتان دوسرے نمبر آگیا ہے۔ 

نیپرا کے مطابق سب سے زیادہ لائن لاسز کی شرح میپکو جبکہ سب سے کم آئیسکو میں ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح گیپکو میں نو اعشاریہ تیئس جبکہ فیسکو میں نو اعشاریہ اٹھائیس فیصد لائن لاسز سامنے آئے۔