صارفین اپنے واٹس ایپ آئیکن کو گولڈ میں کیسے تبدیل کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانیے

Whatsapp Golden
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نئے سال کو  خوش آمدید کہنے کا نیا طریقہ متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئے سال 2022 کو مختلف انداز میں منانے کا موقع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صارفین  واٹس ایپ آئیکن کو سبز کے بجائے سنہری رنگ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال کے استقبال کے لیے نہ صرف گھروں کو  سنہری  رنگ سے سجایا جائے گا، بلکہ آپ کا موبائل فون بھی سنہری رنگ میں چمک سکتا ہے۔

صارفین واٹس ایپ آئیکن کیسے تبدیل کر سکتے ہیں؟

* پہلی چیز یہ ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون میں ‘نووا لانچر’ موجود ہو(جو کہ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے)۔

* پھر آپ کو ایپ کو کھولنی ہے اور اپنے موبائل ڈیوائس پر اپنی پسند کا ڈیزائن منتخب کرنا ہے۔

* بعد ازاں  آپ کو سنہری واٹس ایپ آئیکن کی تصاویر تلاش کرنا ہوں گی۔

* جو تصویر آپ کو سب سے زیادہ پسند آئے اسے ڈاؤن لوڈ کریں۔

* اب  دو سیکنڈ  تک کے لیے واٹس ایپ آئیکن پر ٹیپ کریں۔

*جس کے بعد آپ کیلئے وٹس ایپ آئیکن کی تصویر بدلنے کی آپشن آجائے گی۔

*یہاں سے اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ ہوا سنہری واٹس ایپ لوگو کا انتخاب کر لیں۔

* یاد رکھیں کہ وٹس ایپ کے آئیکن والی تصویر پی این جی فارمیٹ میں ہونی چاہیے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر