ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش میں ایک مسافر فیری میں آتشزدگی، 32 افراد جاں بحق

fire in ferry
کیپشن: fire in ferry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بنگلہ دیش میں ایک مسافر فیری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 32 افراد  جاں بحق۔100 سے زیادہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صبح جھالوکاٹی ضلع  میں تین منزلہ چھوٹے بحری جہاز'' اوبھیجن 10 ''   کے  انجن روم میں آگ لگ گئی جس نے تیزی سے پھیلتے ہوئے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جہاز میں  آتشزدگی سے کئی افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں زندہ جل گئے جبکہ کئی افراد جنہوں نے جان بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی ڈوب کر ہلا ک ہوئے۔ پولیس نے 32 لاشیں نکال لی ہیں۔  جبکہ جھلس کر شدید زخمی ہونے والے 100 افراد کو باریسل کے ہسپتالوں میں  منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاز میں  گنجائش سے زیادہ یعنی تقریبا 500مسافر سوار تھے۔