سٹی 42: ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے 30 اور 31 دسمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے 30 اور 31 دسمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ملک بھر سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز احتجاج کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا حکومت سے قانون سازی پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کردیا۔مطالبات پورے نہ ہونے پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 10 اور 11 جنوری کو ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی الفور دوکاندار کو قانون میں ترمیم کرکے رجسٹریشن دی جائے اور پولیس گردی کا خاتمک کیا جائے بصورت دیگر وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔